20 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:10
فلم ’’لگان‘‘ کے نامورفنکار راجیش ویوک چل بسے
جیو نیوز - ممبئی.... عامر خان کی شہرۂ آفاق فلم ’’لگان‘‘ اور ’’سوادیش‘‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار راجیش ویوک دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی شہر حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 66سال تھی۔
انہوں نے بھارت کی کھوج اور مہا بھارت جیسی مشہور ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا۔ ان کا فنی کیرئیر 2دہائیوں پر مشتمل ہے۔ وہ فلم ’’لگان‘‘ میں عامر خان اور ’’سوادیش‘‘ میں شاہ رخ خان جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کراچکے تھے۔
بالی وڈ اسٹارز نے ان کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تعزیت کرنے والوں میں رشی کپور، اشوک پنڈت اور رویندر جدیجا شامل ہیں۔