21 فروری 2016
وقت اشاعت: 0:34
بھارتی انتہا پسندتنظیم شیوسیناکا غلام علی کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
جیو نیوز - کیرالہ......بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بھارت کے دورے پر گئے ہوئے پاکستانی معروف گائیک غلام علی کو واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینانے غلام علی کے کنسرٹ کے خلاف احتجاج کیا ۔غلام علی آج بھارتی شہر تریویندرم میں پرفارم کر رہے ہیں۔