21 فروری 2016
وقت اشاعت: 22:22
جوہی اور شبانہ اعظمی ٹیچر بن گئیں
جیو نیوز - ممبئی.....بالی و ڈ کی نئی فلم چاک اینڈ ڈسٹر سنیما گھروں کی زینت بن گئی ۔بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی اور جوہی چاؤلہ کی نئی فلم’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ کل سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی
جیانت گلاٹرکی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سوسائٹی میں بگڑتے ہوئے تعلیمی نظام پر تنقیدی نقطہ نظرسے بنائی گئی ہے ۔فلم ’’چاک اینڈ ڈسٹر‘‘میں جوہی چاؤلہ اور شبانہ اعظمی کے علاوہ دیویہ دتا،اوپسنا سنگھ،زرینہ وہاب،سمیر سونی،گرش کرنادبھی شامل ہیں جبکہ جیکی شروف ،رشی کپور اور ریچا چڈھا خصوصی کردار میں جلوہ گر ہیں۔