22 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:29
مائیک ٹائیسن اور ڈونی ین کی مارشل آرٹ فلم ’آئی پی مین تھری ‘کا ٹریلرجاری
جیو نیوز -
ہالی ووڈ ....مائیک ٹائیسن اور ڈونی ین کی ایکشن سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل مارشل آرٹ فلم ’آئی پی مین تھری ‘کا ٹریلر جاری کردیا۔
سابق عالمی باکسنگ ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن کی بطور باکسرصلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں تاہم اب وہ اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کیلئے پہنچ گئے ہیں۔
’آئی پی مین تھری ‘میں مائیک ٹائیسن اور لیجنڈاداکار ڈونی ین جلوۂ گر ہونگے۔وِلسن یپ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ بائیوگرافیکل مارشل آرٹ فلم اس سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس کی کہانی چین کی مارشل آرٹ ماسٹرونگ چن کی حقیقی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے ۔
ریمنڈ وونگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہانگ کانگ اداکار ڈنوی ین اور باکسر مائیک ٹائیسن کے علا وہ زینگ جِن،لیئن ہنگ، پیٹرک ٹیم، کینٹ چینگ اور ڈینی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔
36ملین امریکی ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس مکمل ایکشن پیک فلم کو پیگاسس موشن پکچرز کے تحت22جنوری کومختلف زبانوں میں سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔