23 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:47
راج کپور کی جنم بھومی کپور حویلی کو گرانے کا عمل روک دیا گیا
جیو نیوز - پشاور…بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے راج کپور کی جنم بھومی کپور حویلی پشاورکو مسمار کرنے کا عمل پولیس نے روک دیا۔
دوسری جانب حکومت نے قومی ورثے کو مسمار کرنے پرمالکان کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی منور شاہ پر واقع یہ کپور حویلی ہے۔ قومی ورثہ قرار دی گئی اس تاریخی حویلی کے مالکان نے اچانک حویلی کو مسمارکرنے کا سلسلہ شروع کیا۔بالائی منزل کی چھت جب گرادی گئی تو پولیس متحرک ہوگئی ۔
پولیس نے نہ صرف حویلی کی مسماری کا کام روک دیا بلکہ 4مزدورں کو گرفتار کرلیا۔