تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 فروری 2016
وقت اشاعت: 3:51

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی پر خاتون کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ

جیو نیوز - ممبئی ......بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف خاتون کو تھپڑمارنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازالدین صدیقی کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے کمپاؤنڈ میں پارکنگ خالی کرنے کے کئی نوٹس بھجوائے گئے تھے۔

نوازدین کی متنازع جگہ پرگاڑی کھڑی کرنے کی تصویربنائی جارہی تھی، جس پروہ برہم ہوگئے اوران کی بیٹی کو تھپڑ رسید کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.