تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:29

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامباکی 31ویں سالگرہ

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنی زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں۔ 18جنوری 1985ء کو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا آغاز2005ء میں فلم’’یہاں ‘‘ سے کیا۔

منیشا کا مقصد صحافی بننا تھا، جب وہ دہلی یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں تو اس وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔ ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کراتے وقت بالیو وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلم’’یہاں‘‘ میں کاسٹ کرلیا۔

انہوں نے بہت سی فلموں میں سپورٹنگ اور مرکزی کردار ادا کیے جن میں کارپوریٹ، راکی،دی ریبل،انتھونی کون ہے،ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،انامکا اور دس کہانیاں شامل ہیں۔ 2008ء میں ان کی فلم’’بچنا اے حسینو‘‘بہت کامیاب ہوئی جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔اس کے علاوہ 2008ء میں ہی ریلیز کی جانے والی فلم’’کڈنیپ‘‘میں ان کی بولڈ اداکاری نے ڈائریکٹر ز کو ان کی طرف متوجہ کرلیا۔

ان کی مشہور فلموں میں ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،بچنا اے حسینواور بھیجا فرائی 2 شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.