25 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:11
کرٹکس چوائس ایوارڈز:لیونارڈو ڈی کیپریو نے پھر میلہ لوٹ لیا
جیو نیوز - لاس اینجلس......کیلی فورنیا میں ہوئی کرٹکس چوائس ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو بہترین اداکار اور اداکار ہ بری لارسن کو بہترین اداکارہ قراردیا گیا ۔
کیلی فورنیا میں کرٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب میں کئی فلمی ستاروں نے دلکش ملبوسات میں شرکت کی، لیونارڈو ڈی کیپریو نے ایک بار پھر میلہ لوٹ لیا اور فلم دی ریویننٹ میں اداکاری پر بہترین اداکارکا ایوارڈاپنے نام کرلیا۔
بری لارسن فلم’’ روم‘‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ قرارپائیں ، فلم کریڈ میں جاندار اداکاری پرسلویسٹراسٹالون بہترین معاون اداکار اوربہترین معاون اداکارہ دی ڈینش گرل کی ALICIA VIKANDER کو قراردیاگیا۔ بہترین فلم کا کرٹکس چوائس ایوارڈ فلم اسپاٹ لائٹ کے نام رہا۔