تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:34

آشا بھوسلے میڈیا پر برس پڑیں

جیو نیوز - پونے..... میٹھی اور سریلی آواز والی بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو ایک تقریب میں غصہ آگیا اور وہ میڈیا پر برس پڑیں ۔

پونے میں سجی محفل موسیقی میں آشا بھوشلے اپنے سروں کا جادو جگانے آئیں تو میڈیا والوں کا کیمرا آن دیکھ کر ناراض ہوگئیںاور گانا گانے سے صاف انکار کردیا۔

انہوں نے ایک رپورٹرکو مخاطب کرکے کہا کہ ریکارڈنگ روک دے اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ریکارڈنگ نہ روکی گئی تو وہ شو چھوڑ کر چلی جائیں گی۔

میڈیا والوں نے آشا بھوسلے کی بات مان لی اور ریکارڈنگ بند کر دی۔جس کے بعدآشا بھوسلے نے بھی میڈیا والوں سے معافی مانگی اور پھر محفل کو اپنے سروں سے چار چاند لگا دئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.