تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 فروری 2016
وقت اشاعت: 2:1

فواد خان اور رنویر سنگھ کا ڈب سمیش سوشل میڈیا پر مقبول

جیو نیوز - ممبئی........باجی رائو مستانی پر ایک کے بعد ایک ایوارڈ ملنے پر رنویر سنگھ آج کل کافی خوش ہیں، پاکستانی اداکار فواد خان نے نہ صرف رنویر سنگھ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، بلکہ ڈب سمیش میں ساتھ دے کر رنویر کی خوشی دگنی کردی۔

فواد خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر dubsmash ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کا گانا ـ’’ملہاری‘‘ پررنویر سنگھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں اور فواد خان بھی مسکراتے ہوئے ان کے ساتھ ڈانس میں شامل ہو گئے ہوجاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ فواد خان نے رنویر سنگھ کو فلم فیئر ایوارڈ جیتنے کی بھی مباکباد دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.