27 فروری 2016
وقت اشاعت: 11:24
غالب کی شاعری پر شاہد رسام کی مصوری کا مجموعہ توجہ کا مرکز
جیو نیوز - کراچی.......غالب کی شاعری پر مصوری کا مجموعہ بن گیا فنون لطیفہ کے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز۔ شاعری کو رنگوں میں ڈھالنے کے لئے اس بار بھی مصور شاہد رسام نے غالب کے ایک مشہور مصرعے کا انتخاب کیا ہے۔
شاہد رسام، جن کا اٹھنا، بیٹھنا اور سیکھنا صادقین، جون ایلیا، مشتاق احمد یوسفی اور گلزار جیسے ناموں کے ساتھ رہا ہے۔ہوتا ہے شب و روز تماشہ میرے آگے کےعنوان سے اپنی اس نئی سیریز میں انہوں نے کئی علامات کے ذریعے تشدد اور جبر کے سامنے آج کی انسانیت کو ایک خاموش تماشائی سے تشبیہ دی ہے۔
چارکول، نیوز پرنٹ اور آئل ان کینوس پر مشتمل شاہد رسام کا یہ نیا سولو شو کویل ارٹ گیلیری کی جانب سے 30جنوری تک جاری رہےگا۔