27 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:51
بالی ووڈ اداکارہ آسن ،راہول شرما کی دلہن بن گئیں
جیو نیوز - نئی دہلی........بالی ووڈ کی معروف اداکارہ آسن راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔نئی دہلی کے ایک ریزورٹ میں منعقد کی جانے والی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ شادی ہندو رسومات کے تحت انجام پائی۔
آسن کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے اس جوڑی کاگرینڈ ریسیپشن ممبئی میں23جنوری کو ہوگا، جس میں بالی ووڈ کے کئینامور ستارے شرکت کریں گے۔