تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:45

عامر کی جگہ امیتابھ اور پریانکا ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘ کے سفیر مقرر

جیو نیوز - ممبئی........بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اداکار عامر خان کولب کشائی کافی مہنگی پڑ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ جہاں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے، وہیں سرکاری سطح پر ان سے ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘ کے سفیر کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے عامر خان کی جگہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ور امیتابھ بچن کو ’’انکریڈیبل انڈیا‘‘ کا سفیر مقرر کردیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بطور سفیر یہ دونوں اداکار غیر ملکی سطح پر اس مہم کو جامع انداز میں چلانے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.