2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:7
ٹوئٹرپرامیتابھ کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ90لاکھ ۚہو گئی
جیو نیوز - ممبئی ....بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ90لاکھ ہو گئی۔امیتابھ بچن کی ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد وزیراعظم نریندرامودی سے بھی زیادہ ہیں۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اس سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے کہا کہ 19ملین مداح ہونے پر انہیں بہت خوشی ہے ۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
امیتابھ بچن سماجی میل جول کی ویب سائٹس پر مداحوں کے ساتھ اپنی نجی اور فنی زندگی کے بارے میں معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔