تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:44

کترینہ کا ’فتور‘ انہیں سلمان کے ’ بگ باس‘ تک لے پہنچا

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی حالیہ دنوں میں سلمان خان سے دوبارہ بڑھتی ہوئی دوستی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیںیہی وجہ ہے کہ کترینہ نے اپنی فلم کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے شو میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کترینہ اور ادتیہ کپور اپنی آنے والی نئی فلم ’ فتور ‘ کی تشہیر کے لئے 'بگ باس9کے گرینڈ فائنل میں شرکت کریں گے جہاں اس فلم کے گانوں پر دونوں ڈانس بھی کرتے نظر آئیں گے۔

سلمان خان نے بھی کترینہ کیف کی شو میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

کترینہ کیف اس سے پہلے 6سال قبل اپنی فلم ’تیس مار خان ‘کی تشہیر کے لئے بھی بگ باس میں شرکت کر چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.