3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:55
جیکولین فرنینڈس کے مداحوں کی تعداد 40لاکھ ہو گئی
جیو نیوز - ممبئی ....بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 40لاکھ ہو گئی۔
اس بات کا انکشاف جیکولین نے انسٹاگرام پر کیا ،ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
جیکولین نے اس موقع اپنے گانے ’چٹیاں کلائیاں‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اس سے قبل نرگس فخری کے بھی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20لاکھ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ”ہاؤس فل تھری“ ہے جو 3جون کو ریلیز ہو گی۔