تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:40

کیجری وال ،مہش بھٹ نے کرن جوہر کےبیان کی حمایت کردی

جیو نیوز - ممبئی....... نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجری وال اور ہدایتکار مہش بھٹ نے فلمسازکرن جوہر کے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کی حمایت کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوبز شخصیات شاہ رخ خان اور عامر خان کے بعد گزشتہ روزکرن جوہرنے بھی ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ بھارت اظہار رائے کی آزادی کے حوالے ایک سخت ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے کا اظہار کرنے پر آپ کے سر پر ہر وقت قانونی تلوار لٹکتی رہتی ہے۔

کرن کے اس بیان کی ارویند کیجری وال نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں صرف ایک آدمی عوام کے سامنے اپنے من کی بات کر سکتا ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور یہ بات نہیں کرسکتا۔ مہش بھٹ نے کرن جوہر کی حمایت کر تے ہوئے کہا تھاکہ کرن بہادر انسان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.