5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:58
’ائیر لفٹ‘کا ریلیز کے پہلے دن 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس
جیو نیوز - ممبئی ....... بالی وڈ فلم ’ائیر لفٹ‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس کر لیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق تجارتی تجزیہ نگار آدارش تارن نے سوشل نیٹ ورککی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ائیر لفٹ‘کا باکس آفس پر پہلادن متاثر کن رہا اورفلم نے 12کروڑ 35لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فلم مزید اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
فلم کی کہانی 1990ء میں عراق اورکویت کی جنگ کے دوران بھارتی شہریوں کے انخلاء پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار اور نمرت کور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔