تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 4:10

وینا ملک اظہار یکجہتی کیلئے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پہنچ گئیں

جیو نیوز - چارسدہ ......اداکارہ وینا ملک باچا خان یونی ورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے چار سدہ پہنچ گئیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو پیغام دینا چاہتی ہوں تعلیم اچھا انتقام ہے۔

ادکارہ وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ باچا خان یونیورسٹی پہنچیں، جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں غم بانٹنے آئی ہیں، ہماری خوشیاں اور غم ایک ہیں۔

وینا ملک نے کہا کہ ان کا ملک کے ہر بچے کے لیے پیغام ہے کہ تعلیم اچھا انتقام ہے، پاکستانی فوج ملک دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائےگی۔ اس موقع پر وینا ملک نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےاپنا تیار کردہ نغمہ بھی سنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.