تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:31

بھارت چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ،عامر خان

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے کہا کہ ملک چھوڑنےکاکبھی نہیں سوچا،ایسااقدام ہرگزنہیں کرونگا۔

ممبئی فلم رنگ دے بسنتی کی 10سالہ تقریب سے خطاب میں عامر خان کا کہناتھا کہ بھارت چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ، 2ہفتے سے زائد ملک سے باہر نہیں رہ سکتا ۔

واضح رہے کہ بھارت میں عدم برادشت کے حوالے ایک پروگرام میں دئیے گئے عامر خان کے بیان پر بھارتی انتہاپسند جماعتوں نے ان کے خلاف زبردست مہم چلائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.