تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:25

ابھیشک بچن نے خاندان کا 'ماڈرن فیملی پورٹریٹ تیار کرلیا

جیو نیوز - ممبئی......اپنے خاندان کا فیملی پورٹریٹ تیار کرنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے تاہم ابھیشک بچن نے بچن خاندان کا ماڈرن فیملی پورٹریٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔

انہوں نے یہ پورٹریٹ امریکن ٹی وی سیریزماڈرن فیملی سے متاثر ہو کر تیار کیا ہے جس میں ان کے دادا اور ملک کے معروف شاعر ہری ونش رائے بچن،امیتابھ بچن ،ابھیشک بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن بالترتیب ایک دوسرے کی تصویر لئے کھڑے ہیں۔

ابھیشک بچن نے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں ان کے والد امیتابھ اور دادا ہری ونش رائے بچن کے چہرے کا اسکیچ بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.