9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:1
کمل ہاسن بھی ٹوئٹر پر آگئے، 24گھنٹوں میں30ہزار فالورز
جیو نیوز - ممبئی .......ٹوئٹر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے کمل ہاسن کو بھی ٹوئٹر جوائن کروادیا ،24گھنٹوں میں30ہزار فالورز بن گئے ۔
بھارت میں گزشتہ روز یوم جمہوریہ کے موقع پر تامل اداکارکمل ہاسن نے بھی با آلاخر ٹوئٹر جوائن کرہی لیا ۔24گھنٹوں پر میں ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد30ہزار ہوگئی ہے ۔
یہ تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتی جارہی ہے۔
کمال ہاسن نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی آواز میں بھارت کا قومی ترانہ ریکارڈ کرایا ہے۔