تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:12

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں میرا کا تذکرہ

جیو نیوز - اسلام آباد......سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں آج اداکارہ میرا کا تذکرہ ہوا۔ حافظ حمداللہ کے شراب کے خلاف بل کے دوران اداکارہ میرا کا تذکرہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ شراب کے پرمٹ اور پینے پرنئی قانون سازی ہوگی تو کل ہمارے نکاحوں پربھی قانون سازی شروع ہوجائے گی، حافظ حمداللہ صاحب کل کو نکاح پر فتویٰ دینے سے متعلق بل لے آئیں گے۔

جس پر جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ میرا دو دو نکاح کرتی پھررہی ہے میں نے اس پر کتنے فتوے دیے؟ میں نے شراب کی ممانعت کے بارے میں بات کی، نکاح کا توذکر ہی نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.