14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:3
صدراوباما بھی آسکرزنامزدگیوں کے تنازع پر بول پڑے
جیو نیوز - لاس اینجلس......ہالی وڈ ایوارڈز میں تمام نسلوں کو منصفانہ طورپر نمائندگی ملنی چاہیے۔ امریکی صدر باراک اوباما بھی آسکرز ایوارڈ نامزدگیوں کے تنازع پر بول پڑے۔
ایک انٹرویو کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ اکیڈمی ایوارڈز میں تمام نسلوں کو مناسب نمائندگی دینی چاہیے جو بہتر پرفارمنس کی بنیاد پرہونی چاہیے۔
آسکرز نامزدگیوں کے بعد صدر اوباما نے پہلی بار تنازع پر اپنی رائے کا اظہار کیاہے۔ غیرمنصفانہ نامزدگیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ہالی وڈ کے کئی سیاہ فام اداکاروں اور ہدایتکاروں نے آئندہ ماہ ہونے والی آسکرکی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔