15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:44
’گھائل‘کے سیکوئل’گھائل ونس اگین ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی ......بالی وڈ کے مشہور اداکار سنی دیول کی90ء کی دہائی کی سپر ہٹ فلم گھائل کے سیکوئل گھائل ونس اگین کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
خدا ہے کے بول پر مبنی اس گانے کواریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ میوزک شنکر احسان نے ترتیب دیا ہے۔
فلم کی کہانی سنی دیول نے ہی تحریر کی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ ہدایتکاری اور فلم میں مرکزی کردار کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں سنی دیول ایک بار پھر معاشرے کی برائیوں سے مقابلہ کرتے دکھائی دینگے۔
فلم کی کاسٹ میں سنی دیول سمیت اوم پوری،سوہا علی خان ،ٹسکا چوپڑا اور نیہا خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔سنی دیول کے والد دھرمینداکی پروڈیوس کردہ یہ فلم 5فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔