تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:28

اجے دیوگن اداکارسے گلوکاربنےکو تیار

جیو نیوز - ممبئی .......بالی وڈاداکار اجے دیو گن اداکاری اور ہدایتکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

اجے دیوگن فلم ’شیوے‘میں مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ نہ صرف ہدایتکاری کے بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں بلکہ اب انہوں نے فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم کا میوزک متھن نے کمپوز کیا ہے اور جلد ہی بالی ووڈ اسٹار فلم کے لیے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کروا ئیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’شیوے‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.