تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:9

اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ بائیوپک ’ایڈی دی ایگل‘کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .....برطانوی تاریخ میں پہلی بار اولمپکس میں حصہ لینے والے مشہور ترین اِسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم '’ایڈی دی ایگل‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ڈیکسٹر فلیچر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارٹیرن ایجرٹن اورہیو جیک مین نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹوفر واکن، جو ہارٹلے، ڈینئل اِنگز، مارک بینجمن اور رونے ٹیمپٹے شامل ہیں۔

ایڈم بولنگ، ڈیوڈ رِیڈ اور میتھیو وان کی مشترکہ پروڈکش کی کہانی ایڈی ایڈورڈز نامی برطانوی اِسکی جمپر کے گِرد گھومتی ہے جو 1988 پہلی بار برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اولمپکس میں حصہ لیتا ہے اورمشکل ترین چیلنج قبول کرتے ہوئے بے مثال ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

امریکی، برطانوی اور جرمن سنیما کے باہمی اشتراک سے تیارکردہ کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور بائیوپک فلم 26فروری کوسنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.