تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:40

اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کا میلہ کل لاس اینجلس میں سجے گا

جیو نیوز - لاس اینجلس…فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کا میلہ کل لاس اینجلس میں سجے گا۔آسکر ایوارڈز کی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

ہالی ووڈ کی 88ویں اکیڈمی ایوارڈز کی شاندار تقریب اتوار کو لاس اینجلس کے ڈالبی تھیٹر میں منعقد ہو گی ۔ رنگا رنگ میلے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے اور تقریب کی تیاریوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

دنیائے فلم کے سب سے بڑا میلہ میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز ہے اور میڈیا کے نمائندوں نے پہلے ہی تھیٹر کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ تقریب میں فلمی ستاروں سمیت فلم انڈسٹری کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کریں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.