تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:12

تیکھے نین نقش والی للیتا رانی سے جیا پردا کا سفر

جیو نیوز - کراچی...جنگ ویب ڈیسک....جنوبی ہند کے کئی دلفریب چہروں نے بالی وُڈ کو رونق بخشی ہے۔ ان میں ریکھا بھی ہے، وجنتی مالا بھی، وحیدہ رحمٰن اور ہیما مالنی بھی۔ انہی میں تیکھے نین نقش والی للیتا رانی بھی ہیں۔ یہی للیتا رانی دراصل جیا پردا ہیں۔

جرمنی خبررساں ادارہ’ ڈی ڈبلیو‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جیا پردا نے بتایا کہ ایک چھوٹی سی 14 سالہ لڑکی راج مندری کے ایک گرلز اسکول میں پڑھتی تھی۔ اُسے اسکول کی سالانہ تقریب میں رقص کرنے کا موقع ملا۔ اس تقریب میں فلم سے وابستہ کچھ شخصیات بھی شریک تھیں۔ انہوں نے مجھے ایک فلم میں چھوٹے سے کردار کی پیشکش کی اور یوں چنئی پہنچتے پہنچتے للیتا رانی جیا پردا بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ جنوبی بھارت میں رجنی کانت، کمل ہاسن اور اس کے علاوہ بھی کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔ بالی وُڈ میں فلم ’سرگم‘ میں رشی کپور کے ساتھ کام کیا۔ یہ فلم 1979ء میں آئی تھی۔ اس فلم کے لیے مجھے بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا۔ اس میں انہوں نے خوب تعاون دیا۔ تب مجھے ہندی نہیں آتی تھی۔ میری یہ پہلی ہی فلم بہت ہٹ ہوئی اور اس کے بعد تو میں نے کئی بڑی فلمیں کیں۔

امیتابھ بچن اور جیتیندر کے ساتھ کام کے حوالے سے جیا نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی تھی۔ امیت جی کے ساتھ ’شرابی‘ سے لے کر ’آج کا ارجن‘ تک فلمیں کیں۔ جیتندر جی کے ساتھ بھی کئی فلمیں کیں، لوک پر لوک، تحفہ، قانون کی آواز، سنجوگ، پاتال بھیروی، سپنوں کا مندر، گنگا جمنا، مجال، سوتن کی بیٹی ۔۔ اس کے علاوہ بھی کئی فلمیں ہیں۔

جیا پرادہ کواپنی سب سے زیادہ پسند فلموں میں سرگم، شرابی، سنجوگ ہیں۔ جس دن بالی وُڈ سے جڑی وہ ان کےلئے خوبصورت دن تھا۔

فلموں سے سیاست کے سفر پر بات کرتے ہوئے جیا نے بتایا کہ’ میرے ایک فلمی ساتھی تھے، این ٹی آر ، ان کے اصرار پر میں سیاست کی طرف آئی۔ اُس وقت میری عمر 32 سال تھی اور وہ دور میرے فلمی کیریئر کا بہترین دور تھا۔ اس کے باوجود میں نے سیاست کو چنا۔ 1996ءمیں تیلگو دیشم سے جڑی۔ اس کے بعد 2004ء میں رام پور سے چناؤ میں کامیابی حاصل کی اور دو بار مجھے وہاں کامیابی ملی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.