23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:53
اکشے اور کترینہ ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر
جیو نیوز - اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر
ممبئی ...........بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور کترینہ کیف کا شمار فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں اکشے کمارجبکہ کترینہ کیف خواتین اداکاروں میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔
درجہ بندی کے اسکیل کے مطابق اکشے اپنی نئی فلم ائیر لفٹ اورسوشل ویب سائٹس پر ایکٹو رہنے کی وجہ سے جبکہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم فتور اور رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد سب سے زیادہ میڈیا کی خبروں کا حصہ رہیں۔
ٹائم سیلیبیکس کی رینکنگ کے مطابق فی میل اداکاروں کی بات کی جائے تو پرینکا چوپڑا اپنی نئی فلم جے گنگا جل اور ہالی ووڈ میں کامیابی کے باعث دوسرے نمبر پر جبکہ کنگنا رناوت اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔