تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:2

اکشے اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

جیو نیوز - ممبئی........ اکشے کمار اور کترینہ کیف نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے ، اور ٹائم سیلیبیکس کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پرآگئے ہیں۔

بھارت میں حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں اکشے کمارجبکہ کترینہ کیف خواتین اداکاروں میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔

درجہ بندی کے اسکیل کے مطابق اکشے اپنی نئی فلم ائیر لفٹ اورسوشل ویب سائٹس پر ایکٹو رہنے کی وجہ سے جبکہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم فتور اور رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد سب سے زیادہ میڈیا کی خبروں کا حصہ رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.