تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:19

امریکی ٹی وی ناظرین میں آسکرز تقریب کی مقبولیت کم ہوگئی

جیو نیوز - نیویارک....... امریکی ٹی وی ناظرین میں گزشتہ روز ہونے والے آسکر ایوارڈز تقریب کی مقبولیت کم ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز ہونےٍ والی اکیڈمی ایوارڈز تقریب کے ٹی وی ناظرین کی تعداد گزشتہ 8برسوں میں سب سے کم رہی ہے ۔

ریٹنگ کے اعداد و شمار کے مطابق اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب صرف3 کروڑ43لاکھ ناظرین نے دیکھی اور یہ آسکرز تقریب دیکھنے والوں کی دوسری سب سے کم تعداد تھی۔

اس سے قبل 2008 میں میں 3 کروڑ 20لاکھ ناظرین نے یہ تقریب دیکھی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.