27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:14
مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کے تحت آرٹ گیلری کا افتتاح
جیو نیوز - کراچی......پاکستان میں فن و ثقافت کے فروغ کیلئے مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کی جانب سے کراچی میں آرٹ گیلری کا افتتاح کردیا گیا ۔
کراچی میں الیانس فرانزے کے تعاون سے آرٹ گیلری کا افتتاح مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن کےمنتظم اعلیٰ علی جہانگیر صدیقی نے کیا۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ فن و ثقافت کا فروغ ملک میں معاشی و سماجی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ تقریب میں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورینس ، کراچی میں فرانسیسی قونصل جنرل اور جے ایس گروپ کے چیئرمین جہانگیر صدیقی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر فرانسیسی جیز بینڈ نے اپنے پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔