تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:36

ہالی وڈ خوف و دہشت کی لپیٹ میں’دی پرج:الیکشن ائیر‘ کا نیاٹریلرجاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی وڈایک بار پھر خوف اور دہشت کی لپیٹ میں آگیا ہے کیونکہ ہاررتھرل فلم دی پرج؛الیکشن ایئرThe Purge:Election Year' کانیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار و رائٹر جیمز ڈی مناکوکی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 2013کی" دی پرج" سیریز کی تیسری فلم ہے، جس کی کہانی اس مرتبہ امریکی سیاست کے گرد گھوم رہی ہے۔

ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار فرینک گریلو،ایلزبتھ مچل اور میکیلٹی ولیم سن نبھا رہے ہیں۔

مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 4جولائی کوامریکی سنیما گھروں میں شائقین کے دلوں کی ڈھرکنیں روکنے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.