تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2012
وقت اشاعت: 8:50

فلپائن: لیڈی گاگا کے کنسرٹ کے خلاف احتجاج

جیو نیوز - منیلا… گلوکارہ لیڈی گاگا کے کنسرٹ کے خلاف فلپائن کے قدامت پسند گروپ نے موم بتیوں کی روشنی میں گانے گاگا کراحتجاج کیا۔ گلوکارہ لیڈی گاگا ورلڈ ٹور کے سلسلے میں فلپائن میں ہیں جہاں وہ 2روزہ کنسرٹ کریں گی۔ تاہم کئی ملکوں کی طرح فلپائن میں بھی انھیں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔فلپائن میں ان کے کنسرٹ کے خلاف ایک مذہبی تنظیم کے سیکڑوں افراد نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے کنسرٹ ہال کی طرف مارچ کیا۔احتجاج کے دوران شرکا نے موم بتیاں جلائیں اور مذہبی گیت گا گا کر اپنے جذبات لیڈی گاگا تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ لیڈی گاگا اپنے گانوں کے ذریعے مذہبی عقائد کامذاق اڑاتی ہیں اور فحاشی کوپھیلاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.