تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 مئی 2012
وقت اشاعت: 10:51

میرا امریکابن بلائے آئیں، لاہور ولیمے میں شرکت کیو ں نہ کی، ریما

جیو نیوز - لاہور… اداکارہ ریما اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ واپس امریکا جانے کیلئے لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ریما کا کہنا تھا کہ میرا میری دوست نہیں کولیگ ہے، وہ امریکا میں بن بلائے آ گئی،تو لاہوری ولیمے میں کیوں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان بازی نہ کرے تو اسے بھی اچھا جیون ساتھی مل سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اب اب اداکاری نہیں،ڈائریکشن اور پروڈکشن پر توجہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی فلموں کی نمائش کی بجائے اپنی فلموں کو فروغ دینا چاہئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریمار کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا،اس نے واقعی کچھ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ سسرالی لاہور میں بہت پیار ملا،مدتوں یاد رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریما نے میرا اور میرے خاندان کا دل جیت لیا ہے،ہم بہت خوش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.