22 جون 2012
وقت اشاعت: 18:13
فرح خان کا نئی فلم میں شاہ رخ کے ساتھ مزید4 ہیروزشامل کرنیکا فیصلہ
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی و وڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے اپنی نئی فلم "ہیپی نیو ائیر"میں اداکار شاہ رخ خان کے ہمراہ مزید چار ہیروزکو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران فرح نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی نئی فلم میں پانچ ہیروز شامل ہیں،مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان کے ساتھ بومن ایرانی بھی شامل ہیں جبکہ باقی تین کرداروں کے انتخاب کیلئے ابھی کئی نام زیرِ غورہیں ۔مرکزی کردارکے ساتھ ساتھ شاہ رخ اس فلم میں پروڈکشن کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں جسے آئندہ سال سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ فرح اور شاہ رخ کی جوڑی نے بالی ووڈ کو "میں ہوں نا" اور" اوم شانتی اوم" جیسی سپرہٹ فلمیں دی ہیں تاہم 2010میں بننے والی فرح کی تیسری فلم ”تیس مار خان“ میں اکشے کمار کو کاسٹ کرنا انہیں کافی بھاری پڑ ا اور فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔