تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 جون 2012
وقت اشاعت: 15:32

تامل اداکارہ’ تمنا بھاٹیا ‘’ہمت والا‘ کے ریمیکمیں بطور ہیروئن منتخب

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…ماضی کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم "ہمت والا"کے ریمیک کیلئے طویل عرصے سے جاری ہیروئن کی تلاش بلاآخر ختم ہوگئی ہے اور ڈائریکٹرساجد خان نے تامل ہیروئن تمنا بھاٹیا کو سری دیوی کے کردار کیلئے فائنل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ساجد خان نے اِس فلم کے ریمیک کی ہیروئن کیلئے پہلے کیترینا کیف یا پھرانوشکاشرما کو کاسٹ کرنے کافیصلہ کیا تھا تاہم مصروفیت کی بنا پر دونوں نے ہی معذرت کر لی تھی۔ ان دونوں ہیروئینوں کے انکار سے مایوس ہونے کے بعد ساجد نے اب تیلگواور تامل فلموں کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا کو فلم کے ہیرواجے دیوگن کے مدمقابل کاسٹ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا کی یہ پہلی ہندی فلم نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ہدایتکار Shabah Shamsi کی فلم "چاند سا روشن چہرہ"میں بطور ہیروئن جلوئہ گر ہو چکی ہیں جو باکس آفس پر خاطر خواں بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.