تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:26

لاہور، ستر سال پرانا سینما گھر گرادیا گیا

جیو نیوز - لاہور… لاہور میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر کئے جانے والے تاریخی سینماء گھر ترنم کو منہدم کر دیا گیا ۔ سینماء مالکان کے مطابق اب اس جگہ پر مارکیٹ تعمیر کی جائے گی۔ٹیکسالی میں واقع یہ سینما گھر قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا جسے پہلے ناویلٹی سینماء اور پھر ترنم سینماء کا نام دیا گیا۔ستر سال پرانا یہ سینماء گھر ایک عرصے سے نئی فلموں سے محروم تھا۔ سینماء مالکان کا کہناہے کہ فلمیں دستیاب تھیں نہ شائقین ادھرکا رخ کرتے تھے، اخراجات ناقابل برداشت تھے، عمارت بھی خستہ ہوچکی تھی اس لیے اسے گرانے کافیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.