4 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:34
پیرس فیشن ویک میں فرانسیسی ڈزائنر سٹفن رولینڈ کے ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - پیرس . . . . .پیرس فیشن ویک میں فرانسیسی ڈزائنر سٹفن رولینڈ کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ شو میں امریکی ہدایت کار Kanye West اور اس کی گرل فرینڈ Kim Kardashian نے شرکت کی۔پیرس فیشن ویک میں ڈزائبر سٹیفن رولینڈ کے تیار کردہ جدید ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ ماڈلز نے سٹیفی کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کیا۔ اس موقع پرچینی اداکارہ Fan Bingbing نے بھی عروسی لباس پہن کر ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک کیا۔ فیشن شو میں امریکی ہدایت کار Kanye West اور Kim Kardashian نے شرکت کرنا تھا تاہم وہ تاخیر سے پہنچے۔جس کے باعث ماڈلز کو تیار ہو کر سٹیج کے پیچھے اور مہمانوں اور صحافیوں کو گرم ماحول میں انتظار کرنا پڑا۔