10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:57
فلم’زنجیر‘ کے سیکوئل پر سلمان خان کی خصوصی توجہ
جیو نیوز - ممبئی… سلمان خان اپنے والد کی فلم زنجیر کے سیکوئل پر کچھ زیادہ ہی توجہ دے رہے ہیں دبنگ ہیرو سلمان خان ویسے تو اپنی اداکاری کے ساتھ پورا انصاف کرتے ہیں اور اگر گھر کی بات ہو تو کچھ زیادہ ہی ایکٹو ہو جاتے ہیں۔ یہی ہوا کچھ زنجیر کے سیکوئل کے ساتھ۔ زنجیر کے سیکوئل میں موجود ہیں رام چرن تیجا جو کہ بیٹے ہیں ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار چرن جیو کے، اور ہیروئن ہیں پریانکا چوپڑا۔ اب تئجا کا چونکہ ہندی فلم کا ڈیبیو ہے تو اسی لئے سلمان ان پر کچھ زیادہ ہی محنت کر رہے ہیں، اسی لئے تو دبنگ خان نے انہیں اور فلم کے ڈائریکٹر کو خاص طور پر گھر بلا کر کچھ ٹپس دیں۔ یہی نہیں انہوں نے تو پریانکا کے ڈریسنگ اسٹائل ،ڈانسز ،میک اپ سمیت ہیئر اسٹائل کو بھی تبدیل کرنے کا کہ دیا ہے اور ، پریانکا اس فلم میں گانا بھی گائیں گی۔