تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:0

شوٹنگ کے دوران رجنی کانت سے بہت کچھ سیکھ رہی ہوں، دیپیکا پڈوکون

جیو نیوز - ممبئی … بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون آج کل ساوٴتھ اسٹار رجنی کانت کے ساتھ ایک تامل فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کو اسٹار سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ تامل فلم کوجا دایان دیپیکا پڈوکون اور رجنی کانت کی پہلی پیئرنگ ہیں اور دیپیکا کا کہنا ہے کہ فلم سیٹس پر وہ خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ ڈپس کے مطابق رجنی کانت سے وہ بہت کچھ سیکھ رہی ہیں، خاص کر یہ کہ زیادہ سنجیدہ ہو کر ایکٹنگ کرنے سے بہتر ہے کہ باکل ریلیکس ہو کر سیٹ پہ آیا جائے۔ ان کے مطابق رجنی کانت کی رائے میں ایکٹنگ بالکل پروفیشنل ہو کر کرنی چاہئے حتیٰ کہ وہ سیٹ پر اپنی بیٹی کو بیٹی کا نہیں بلکہ ڈائریکٹر کا ہی درجہ دیتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رجنی شوٹنگ کے دوران ہمیشہ جوشیلے موڈ میں رہتے ہیں اور اپنے سے بہت جونیئر اسٹارز سے بھی ایسے پیش آتے ہیں جیسے وہ ان کے ہم عمر ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.