15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:17
دوسری جنگ عظیم کے سماج پر مرتب ہونیوالے اثرات پرڈرامہ پیش
جیو نیوز - لاہور…دوسری جنگ عظیم نے معاشرتی زندگی پر کیا اثرات مرتب کئے اس حوالے سے نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ کھیل لاہور میں پیش کیا گیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔نیشنل کالج آف آرٹس کے آڈیٹوریم میں پیش کیے گئے کھیل میں جہاں دوسری جنگ عظیم کے سماج پر مرتب ہونے والے اثرات کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں موجودہ دور کی غاصب حکومتوں اور حکمرانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاگیا ۔کھیل میں میں ایک فوجی جرنیل کی کہانی دکھائی گئی جو بے گناہ افراد پر ظلم کرکے ذہنی طور پر اتنا تشدد پسند ہوجاتا ہے کہ آخر کار گولی مار کر خود کا بھی خاتمہ کر لیتا ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اس مائم کے ذریعے امن ، پیار اور محبت کو پروان چڑھانے کا پیغام دیا گیاہے ۔