تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:27

آئس ایج نے اسپائیڈر مین کو پیچھے چھوڑ دیا، 4 کروڑ ڈالر سے زائد بزنس

جیو نیوز - نیویارک … ہالی ووڈ کی فلم ”آئس ایج“ نے اسپائیڈر مین کو ٹھنڈا کرتے ہوئے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا، پہلے ہی ہفتے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمالئے۔اینی میٹڈ فلم ”آئس ایج، کانٹی نینٹل ڈرفٹ“ کہانی ہے برفانی دور میں پائے جانے والے دیوہیکل جانوروں کے ایڈونچر کی، جو مختلف براعظموں کی سیر کے دوران سنسنی خیز حالات سے دوچار ہوتے ہیں۔ دی امیزنگ اسپائیڈر مین 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے اس ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ مزاحیہ فلم ”ٹیڈ“ تیسرے نمبر پر ہے، ٹیڈ نے اس ہفتے 2کروڑ 20لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ چوتھے نمبر پرآنے والی فلم Brave اس ہفتے 1 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.