تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:48

فلم کاکٹیل کی کامیابی، سیف علی خان کا اپنی عمر سے چھوٹا لگنے کا دعویٰ

جیو نیوز - ممبئی … اپنی عمر سے چھوٹے لگنے کا دعویٰ کیا ہے بالی ووڈ کے نواب خان نے 42 سالہ سیف علی خان نے یہ بیان نئی فلم کاکٹیل کی کامیابی کے بعد دیا ہے۔ نئی فلم کاکٹیل میں 27 سالہ ڈائین پینٹی اور 26 سالہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانوی کردار نبھانے والے 42 سالہ سیف علی خان کہتے ہیں کہ وہ دیکھنے میں زیادہ سے زیادہ 35 برس کے لگتے ہیں۔ کاکٹیل کے پروڈیوسر اور ہیرو سیف علی خان کا فلم کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر خاصی محنت کرتے ہیں، جس کے باعث وہ 42 سال کی عمر میں رومانوی ہیرو کا کردار نبھاتے برے نہیں لگتے۔ ایجنٹ ونود کے ایکشن اور کاکٹیل کے رومینٹک ہیرو کا دعویٰ ہے کہ اپنی اصل عمر سے چھوٹے لگنے کی وجہ سے وہ آئندہ 10 سال تک اس قسم کے کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔ سیف علی خان کی نئی رومانوی فلم کاکٹیل 13 جولائی کو ریلیز کے بعد پہلے 3 دنوں میں باکس آفس پر 36 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.