تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:3

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاآج 30ویں سالگرہ منارہی ہیں

جیو نیوز - ممبئی… سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑاآج اپنی30ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ 18جولائی 1982کو بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر جمشید پور میں پیدا ہونے والی پریانکا نے 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل حاصل کیااورفلم کیرئیر کا آغاز2002میں تامل فلمThamizhanسے کیا.پریانکا کی بالی ووڈ میں آمد فلم’دی ہیرو‘ سے ہوئی،یہ کامیاب فلم تھی جس میں پریانکا کو بہترین نئی اداکارہ کاایوارڈ ملا،، فلم بلف ماسٹر،کرش، ڈان ،سلامِ عشق،دوستانہ ، فیشن اور کمینے جیسی بہت سی کامیاب فلمیں پریانکا کے نام ہیں ، فلم’ واٹس یور راشی‘ میں 12کردار نبھانے پر پریانکا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا گذشتہ سال پریانکا کی دو فلموں ڈان ٹو اور اگنی پتھ نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا.پریانکا کی آنے والی فلموں میں رنبیر کپور کیساتھ فلم برفی اور ریتک روشن کیساتھ کرش تھری شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.