20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:22
اجے دیو گن اور سنجے دت کی فلم ”سن آف سردار“ کا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - ممبئی…اجے دیو گن اور سنجے دت کی نئی فلم ”سن آف سردار“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ سنجے دت فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، جبکہ سوناکشی سنہا کے ساتھ ساتھ جوہی چاولہ بھی طویل عرصے بعد جلوہ گر ہورہی ہیں۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ ”سن آف سردار“ ایکشن سے بھرپور فلم ہے۔ فلم 13 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔