تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:44

اکشے اور سوناکشی کی نئی فلم ’جوکر‘کے گانے’ سنگ راجا‘کی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی آنے والی 3Dفلم "جوکر"کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔سِنگ راجا کے بولوں پر مبنی اس گانے کو دلیر مہدی اور سونو ککڑ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے ہیرو ہیروئن اکشے اور سوناکشی کیساتھ پوری مرکزی کاسٹ موج مستی کرتی اور ناچتی نظر آرہی ہے۔1947کی تقسیمِ ہند کے موقع پرپاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک کے نقشے میں جگہ نہ پانے والے قصبے پاگل پور اور اسکے انوکھے باسیوں کی گرد گھومتی اس فلم جوکر کوکوریو گرافر فرح خان کے شوہر شریش کندر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فرح خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم31اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.