تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اعصام الحق کا فقیدالمثال استقبال

اردو ٹائمز - ۔یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رنر اپ کا پہلی مرتبہ اعزاز حاصل کر نے والے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ اعصام الحق کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نیویارک سے لاہور واپس پہنچ گئے جہاں شہریوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا، ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں، ان کا ٹینس اعزاز پاکستانیوں نام، جنھوں نے ان کو اتنی پذیرائی دی۔اعصام الحق جب ایئر پورٹ سے باہر آئے تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.