25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
اعصام یو ایس اوپن کے فائنل میں
بی بی سی اردو - پاکستان کے اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس گرینڈ سلام کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
وہ پہلے پاکستان ٹینس کھلاڑی ہیں جو کسی بھی گرینڈ سلام مقابلے کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
نیویارک میں ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلے میں اعصام اور ان کی ساتھی جمہوریہ چیک کی کویٹا پیشکے نے جرمنی کی گرونے فلیڈ اور بھاماس کے مارک کولین کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دی ہے۔
اعصام اور کویٹا پیشکے نے سات چھ اور سات چھ سے میچ جیتا۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کواٹرز فائنل میں اعصام اور ان کے ساتھی روہن بوپنا جنوبی افریقہ کے موڈی اور بیلجیئم کے نورمان کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
اعصام اور ان کے ساتھی روہن بوپنا نے سات پانچ اور سات چھ سے میچ جیتا۔
منگل کو کواٹرر فائنل میں اعصام اور ان کی ساتھی نے ارجنٹائن کی گسیلا ڈیلکو اور یوروگوئے کے پیبلو کیواس کی جوڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی تھی۔
ماضی میں اس ٹورنامنٹ میں ڈبلز مقابلوں میں اعصام الحق کی بہترین کارکردگی سنہ 2002 اور سنہ 2009 میں رہی تھی جب وہ دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔